(South Asia) Bible Commentari

ساؤتھ ایشیا بائبل کمنٹری

بائبل مقدس خدا کا الہامی کلام ہے جو ہزاروں سال پہلے بندگانِ خدا کی معرفت لکھا گیا۔ اس کے اولین قارئین قدیم معاشروں سے تعلق رکھتے تھے اور آج ہم اُسی کلام کو اپنی زبان اور معاشرے میں پڑھتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کی دنیا متعدد مذاہب اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔ خدا کا کلام اس وسیع خطے اور متعدد عقائد اور ثقافتوں سے کیا کہتا ہے؟ اسی سوال نے جنوبی ایشیا کے مسیحی علمائے کرام کو یہ تفسیر لکھنے کی تحریک دی۔ ایسی تفسیر جو ساری دنیا کے لئے بالعموم اور جنوبی ایشیا کے لئے بالخصوص خدا کے کلام کی صحت مند تفسیر اور عملی اطلاق پیش کرے۔
یہ تفسیر پاسبانوں، کلیسیائی راہنماؤں بلکہ بائبل مقدس کے ہر سنجیدہ طالب علم کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ یہ تفسیر پوری بائبل مقدس کی مستند، قابل فہم اور عملی اطلاق سے مزین اعلی درجے کی تشریح پیش کرتی ہے۔ اس میں بائبل مقدس کے اہم موضوعات پر مضامین بھی شامل
کئے گئے ہیں۔ یہ مضامین بھی جنوبی ایشیا کے علمائے کرام کے قلم کی تخلیق ہیں جو کہ اس موضوع سے متعلق تعلیم کا جامع خلاصہ اور اہمیت بیان کرتے ہیں۔
اس تفسیر کو استعمال کرنے والے قارئین اس میں پائی جانے والی تازہ حکمت سے لبریز باتوں اور اپنی شخصی اور گروہی زندگی سے متعلق عملی ہدایات سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بائبل مقدس کی ایک زبردست تفسیر نہایت درست ، ٹھوس، واضح اور موزوں ۔
(کریس رائٹ )

Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “(South Asia) Bible Commentari”

Your email address will not be published. Required fields are marked *